لاہور:کرکٹر کامران اکمل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ساتویں ایڈیشن میں پشاور زلمی کی نمائندگی کریں گے۔
پشاور زلمی کےکوچ اور ڈائریکٹرکرکٹ محمد اکرم کی کامران اکمل سے ملاقات ہوئی جس میں قومی کرکٹرنے پی ایس ایل سے دستبردار ہونے کا فیصلہ واپس لے لیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق محمد اکرم کا کہنا ہے کہ کامران اکمل ہمیشہ ہمارے اہم کھلاڑی رہے ہیں ، وہ پی ایس ایل کے ساتویں ایڈیشن میں پشاور زلمی کا حصہ ہوں گے ۔کامران اکمل نے کہا کہ پشاور زلمی میری فیملی ہے ۔