اسلام آباد:سپریم کورٹ نے ہائر ایجوکیشن کمیشن کو ملک بھرکی پرائیویٹ یونیورسٹیزکے قائم غیر قانونی کیمپس بند کرنے کا حکم دیدیا ۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے حکم جاری کرتے ہوئے کہا کہ ایچ ای سی غیر قانونی کیمپس سے پاس آوٹ طلباء کی ڈگریوں کی توثیق کرے، اور غیر قانونی کیمپس سے پاس طلبا کو مخصوص طریقے سے ڈگریاں جاری کرے ،ملک بھر میں ایچ ای سی کی یکساں پالیسیوں پرعملدرآمدیقینی بنایا جائے ۔
سپریم کورٹ کا حکم میں کہناتھا کہ نوجوان نسل کواعلیٰ تعلیم کی فراہمی پرکوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا،وفاق، صوبوئی حکومتیں ایچ ای سی کے معیار کو کو برقرار رکھنے کیلیے تعاون کریں ،سوال تھا کیا نجی یونیورسٹیاں اپنی حدود سے باہر کیمپس قائم کر سکتی ہیں یا نہیں۔