یہ گجرات نہیں ،کسی کا باپ بھی مجھے اسمبلی میں آنے سے نہیں روک سکتا۔فائل فوٹو
یہ گجرات نہیں ،کسی کا باپ بھی مجھے اسمبلی میں آنے سے نہیں روک سکتا۔فائل فوٹو

مسلم لیگ ن کے سیکریٹری اطلاعات عطا تارڑ کیخلاف مقدمہ درج

خانیوال میں ضمنی الیکشن کیلیے پیپلزپارٹی کے امیدوار میر واثق کے گھر پر حملے کا مقدمہ پاکستان مسلم لیگ ن کے سیکریٹری اطلاعات عطا تارڑ سمیت 60 نامعلوم افراد کے خلاف درج کرلیا گیا ہے ۔

ایف آئی آر کے مطابق  مدعی مقدمہ کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کے سیکریٹری اطلاعات عطا تارڑ ، چوہدری وحید ،عبدالغفار ڈوگراور سعد سمیت دیگر مسلح ملزموں نے گھر پر دھاوا بولا ، دروازہ توڑ کر گھر میں گھسے اور چادر و چار دیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے خواتین کو بالوں سے پکڑکرگھسیٹا  جبکہ الیکشن آفس بند نہ کرنے کی صورت میں فائرنگ کرکے قتل کرنےکی دھمکیاں دیں ۔

درخواست گزارنے مطالبہ کیا کہ پولیس حملے میں ملوث افراد کو پکڑکر قرار واقعی سزا دے ۔

واضح رہے کہ  پیپلز پارٹی کے رہنما علی موسی گیلانی کی قیادت میں پیپلزپارٹی کے کارکن مقدمہ درج کروانے تھانہ سٹی پہنچ گئے جہاں ان کا کہنا ہے کہ مقدمہ درج کروائے بغیر تھانے سے باہر نہیں جائیں گے۔