سی این جی ایسوسی ایشن کے عہدیداران سڑکوں پر نکل آئے۔فائل فوٹو
سی این جی ایسوسی ایشن کے عہدیداران سڑکوں پر نکل آئے۔فائل فوٹو

گیس بحران پر سی این جی ایسوسی ایشن کا احتجاج

کراچی میں گیس کے بد ترین بحران کے خلاف سی این جی ایسوسی ایشن کے عہدیداران سڑکوں پر نکل آئے اورحکومت کے خلاف احتجاج کیا ۔

ملک بھر کی طرح کراچی میں بھی گیس بحران کے باعث گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑ چکے ہیں جبکہ سی این جی اسٹیشنوں کو بھی سپلائی نہیں مل رہی جس کے باعث سی این جی اسٹیشن ویران پڑے ہیں ۔  حالات کے خلاف سی این جی ایسوسی ایشن کے عہدیداران سڑکوں پر نکل آئے اور حکومت مخالف نعرے لگاتے ہوئے سی این جیا سٹیشنوں کو گیس دینے کا مطالبہ کیا۔

دوسری جانب کراچی میں گیس کے بدترین بحران پر تحریک انصاف کے اراکین ‏اسمبلی پھٹ بھی پڑے اور وفاقی وزیر توانائی حماد اظہراورایم ڈی سوئی سدرن کی برطرفی کا مطالبہ کر دیا۔

کراچی سے منتخب ارکان قومی اسمبلی عبدالشکور شاد اور جمیل احمد خان نے گیس بحال نہ ہونے پر سوئی سدرن ہیڈ آفس کے سامنے احتجاج کا اعلان کر دیا۔

عبدالشکور شاد کا کہنا تھا کہ فوری فیصلے نہ کیے گئے تو پی ٹی آئی کو مزید مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا جبکہ ایم این اے جمیل احمد خان نے وفاقی وزیر حماد اظہرکو خط لکھ کر گیس کی قلت سے شہریوں کو ہونے والی پریشانی کا ذکرکیا۔