کراچی:محمود آباد میں نالے میں گیس دھماکے سے 3 افراد زخمی ہوگئے۔
کراچی کے علاقے محمود آباد گیٹ کے قریب نالے میں گیس دھماکے کے نتیجے میں 3 افراد زخمی ہوگئے، واقعہ کے بعد زخمی ہونے والے افراد کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔
واضح رہے کہ چند روز قبل بھی شیر شاہ پراچہ پل کے پاس نالے میں گیس بھرنے کے باعث گیس پائپ لائن پھٹنے کے نتیجے میں ہونے والے دھماکے میں 17 افراد جاں بحق اور متعدد افراد زخمی ہوگئے تھے۔