کابل:طالبان نے خواتین کے اندرون شہر بھی مرد رشتے دارکے بغیر سفرکرنے پر پابندی عائد کردی۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق وزیر برائے امر بالمعروف و نہی منکرنے اندرون اور بیرون شہر چلنے والی ٹرانسپورٹ کے مالکان کو ہدایت کی ہے کہ وہ صرف اسلامی حجاب پہننے والی خواتین کو بٹھائیں۔
وزارت برائے نیکی کے فروغ اور برائی کی روک تھام کی جانب سے جاری حکم نامے میں مزید کہا گیا ہے کہ زیادہ فاصلے تک سفرکرنے والی خواتین کے ساتھ کسی قریبی مرد رشتہ دارکا ہونا لازمی ہے۔
واضع رہے کہ وزارت کی جانب سے گاڑیوں میں چلنے والی موسیقی کو پہلے ہی بند کرنے کا حکم دیا جا چکا ہے۔