رجسٹرار آفس نے درخواست کی سمری چیف جسٹس کو بھیج دی۔فائل فوٹو
رجسٹرار آفس نے درخواست کی سمری چیف جسٹس کو بھیج دی۔فائل فوٹو

کراچی کی 3 مساجد شہید کرنے کے فیصلے پر نظرثانی درخواست جمع

اسلام آباد:مدینہ مسجد سمیت کراچی کی تین مساجد کو شہید کرنے کے متعلق عدالتی حکمنامہ پر نظر ثانی کی درخواست سپریم کورٹ کو موصول ہو گئی۔ گزشتہ روز ترجمان شہدا فاؤنڈیشن حافظ احتشام احمد کی جانب سے چیف جسٹس کو بھیجی گئی تھی۔

رجسٹرار آفس نے درخواست کی سمری چیف جسٹس کو بھیج دی۔ذرائع رجسٹرار آفس سپریم کورٹ کے مطابق مذکورہ درخواست کو باضابطہ طور پر نظر ثانی پٹیشن میں تبدیل کیے جانے کا امکان ہے۔

رجسٹرارآفس سپریم کورٹ کے ذرائع کے مطابق مذکورہ درخواست کو نظر ثانی پٹیشن میں تبدیل کیے جانے کے بعد اس کی سماعت 4 جنوری کو متوقع ہے۔