ذ مے دارڈرائیور اقرار کو گرفتارکرلیا گیا ۔فائل فوٹو
ذ مے دارڈرائیور اقرار کو گرفتارکرلیا گیا ۔فائل فوٹو

نارتھ کراچی. مشتعل افراد نےنوجوان کوکچلنے والی بس جلادی

کراچی: نارتھ کراچی مشتعل افراد نےنوجوان کوکچلنے والی بس جلادی ۔ تفصیلات کے مطابق ہفتے کی صبح دس بجے کے قریب بلال کالونی تھانے کی حدود نارتھ کراچی پاورہا ؤس چورنگی پرتیزرفتارمنی بس نےموٹر سائیکل سوارکوکچل دیا۔ نوجوان موقع پرہی جاں بحق ہوگیا، موقع پرموجود مشتعل افراد نے بس کوآگ لگادی۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور فائربریگیڈ کا عملہ موقع پر پہنچ گیا ، پولیس نے عوام کے چنگل سے ڈرائیور کو اپنی حراست میں لیکر تھانے منتقل کیا اورلاش کو ایمبولنس کے ذریعےعباسی اسپتال منتقل کیا گیا ۔ جہاں متوفی کی شناخت 40 سالہ حسیب کے نام سے ہوئی ہے۔ جبکہ ذ مے دارڈرائیور اقرار کو گرفتارکرلیا گیا ۔

ادھر سرجانی کے علاقے تیسئر ٹاﺅن لیاری سیکٹر 36 اے موٹر سائیکل سوار2 کمسن لڑکے سلپ ہوگئے ، جن کو طبی امداد کے لئے عباسی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر دوران علاج ایک نے دم توڑ دیا،اسپتال میں متوفی بجے کی شناخت 12 سالہ سہیل ولد فرید اور زخمی 12 سالہ ذیشان کے نام سے ہوئی ہے،پولیس کے مطابق تیز رفتاری کے باعث موٹر سائیکل سلپ ہوئے فٹ پاتھ پر سر لگنے سے ایک کمسن بچے کی موت واقعہ ہوئی۔