اسلام آباد:محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ رواں سال 2022 کے دوران 2 چاند اور2 سورج گرہن ہوں گے، تاہم پاکستان میں صرف آخری چاند گرہن جزوری طور پر دکھائی دے گا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق رواں سال 2022 کے دوران 2 چاند اور2 سورج گرہن ہوں گے، تاہم پاکستان میں صرف سال کا آخری چاند گرہن جذوی طورپردکھائی دے گا، جب کہ سورج گرہن پاکستان کے کسی بھی شہر میں دکھائی نہیں دے گا۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سال کا پہلا مکمل چاند گرہن 16 مئی کو ہوگا، پاکستان میں دکھائی نہیں دے گا، 25 اکتوبر کو نئے سال کا دوسرا سورج گرہن ہوگا، پاکستان میں دکھائی نہیں دے گا، سال کا آخری چاند گرہن 8 نومبر کو ہوگا، جو پاکستان میں بھی جذوی طورپردکھائی دے گا، جب کہ پاکستان کے علاوہ چاند گرہن ایشیا، آسٹریلیا، شمالی امریکا، جنوبی امریکا اورمشرقی یورپ میں بھی دکھائی دے گا۔