بنگال ٹائیگرزنے اپنے ہوم گراؤنڈ کے باہر چھٹی مرتبہ یہ کامیابی حاصل کی ہے۔فائل فوٹو
بنگال ٹائیگرزنے اپنے ہوم گراؤنڈ کے باہر چھٹی مرتبہ یہ کامیابی حاصل کی ہے۔فائل فوٹو

بنگلہ دیش نے نیوزی لینڈ کیخلاف تاریخی فتح حاصل کرلی

بنگلہ دیش نے ماؤنٹ مونگانوئی میں عالمی چیمپئن نیوزی لینڈ کوانہی کی سرزمین پر8 وکٹوں سے شکست دے کرتاریخی فتح حاصل کرلی۔

بنگال ٹائیگرزنے اپنے ہوم گراؤنڈ کے باہر چھٹی مرتبہ یہ کامیابی حاصل کی ہے اور10 سال میں پہلی مرتبہ کسی ٹیم نے نیوزی لینڈ کی سرزمین پرکوئی ٹیسٹ میچ جیت کر تاریخی فتح حاصل کی ہے۔بنگلہ دیش کے عبادت حسین کی شاندار بولنگ کی بدولت نیوزی لینڈ کی ٹیم دوسری اننگ میں صرف 169 رنز ہی بنا سکی تھی اور بنگلہ دیش کو جیت کے لیے 40 رنز کا ہدف دیا تھا۔

قبل ازیں بنگلہ دیش نے نیوزی لینڈ کی دوسری اننگز میں 147 رنز پر5 وکٹیں لیکر کیوی سرزمین پر پہلی فتح کا امکان قدرے روشن کیا، رواں ٹیسٹ سے قبل کھیلے گئے تمام طرزکے 33 میچزمیں اسے ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا تھا، اس میں 9 ٹیسٹ بھی شامل ہیں۔

چوتھے دن کے اختتام تک نیوزی لینڈ کی ٹیم کو صرف 17 رنز کی معمولی برتری حاصل ہوسکی جبکہ پہلی اننگز کی نمایاں اسکورر ڈیوون کونوے، ہینری نکلزاور ول ینگ پویلین واپس لوٹ چکے، کپتان ٹام لیتھم اور ٹام بلنڈیل کو بھی واپسی کا پروانہ مل چکا جبکہ وکٹ پر روس ٹیلر 37 اور راچن راوندرا 6 رنز کے ساتھ موجود تھے۔

ول ینگ نے 69 رنز کے ساتھ کچھ مزاحمت کی، عبادت حسین نے 4 وکٹیں لیں۔ اس سے قبل بنگلہ دیش نے اپنی پہلی اننگز کے اسکور 401 رنز 6 وکٹ کے ساتھ  چوتھے دن کھیل کا آغاز کیا، نیوزی لینڈکو امید تھی کہ تمام مہمان ٹاپ بیٹرز کو پویلین رخصت کرنے کی وجہ سے باقی 4 وکٹیں لینے میں بہت ہی کم وقت لگے گا، مگر مہدی حسن مرزا اور یاسر علی نے بھی میزبان بولرز کے صبر کا امتحان لیتے ہوئے ساتویں وکٹ کی شراکت میں 75 رنز جوڑ دیے۔

مہدی نے 47 اور یاسر نے 26 رنز بنائے، دونوں کی کاوش نے بنگلہ دیش کا ٹوٹل 458 رنز تک پہنچایا، جس سے انھیں پہلی اننگز میں 130 رنز کی برتری حاصل ہوئی، ٹرینٹ بولٹ نے 4اور نیل ویگنر نے 3کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔