کراچی :محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ کل سے ملک کے سب سے بڑے شہرکراچی میں سردی کی شدت میں مزید اضافے کا امکان ہے۔
چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفرازنے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ مغربی ہواؤں کا سلسلہ کراچی سے رخصت ہو گیا ہے،اب بارش نہیں ہوگی،انہوں نے مزید بتایا کہ شہرِ قائد کے کل سے 16 جنوری تک سردی کی لہر کی لپیٹ میں رہنے کا امکان ہے۔