اسلام آباد:مری کی تمام اہم شاہراہوں کو ٹریفک کیلیے کلیئرکردیا گیا ، رات گئے 600 سے زائد گاڑیوں کو نکالا گیا ، وزیر اعلیٰ پنجاب خود ریسکیو آپریشن کی نگرانی کرتے رہے ۔
نجی ٹی وی کے مطابق ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ راولپنڈی پولیس ، ضلعی انتظامیہ اور پاک فوج کے جوان رات بھر متحرک رہے ، شدید برفباری کے باعث 20 سے 25 بڑے عمارتی درخت گرے جس کے باعث رستے بلاک ہوئے ، سیاحوں کو رات سے قبل ہی ریسکیو کرکے محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا،24 گھنٹوں میں 500 سے زائد فیملیزکو ریسکیو کیا گیا۔
ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق آئی جی پنجاب ، آر پی او راولپنڈی، سی پی او راولپنڈی، سی ٹی او مری اور ڈی ایس پی مری رات گئے تک آپریشن میں مصروف رہے۔