کراچی: گزشتہ رات شہر قائد کی رواں سال کی سرد ترین رات رہی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں سرد ہواؤں سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوا اورگزشتہ رات درجہ حرارت 9.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ موسمیات نے 24 گھنٹوں میں شہر کا موسم خشک اور رات سرد رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 9 سے 11 ڈگری سیٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔
چیف میٹرولوجسٹ نے کراچی میں سردی کی شدت 16 جنوری تک برقرار رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔
چیف میٹرولوجسٹ کے مطابق 16 جنوری کے بعد مغربی ہواؤں کا ایک اور سلسلہ ایران کے راستے بلوچستان میں داخل ہونے کا امکان ہے۔