کراچی کے علاقے ملیر میں بہن، بھائیوں سے جھگڑے کے بعد گھر سے بھاگنے والی 17 سالہ لڑکی کی لاش اسٹیل ٹاؤن کے قریب پیپری فلٹر پلانٹ کے نالے سے مل گئی۔
اسٹیل ٹاؤن تھانے کے ایس ایچ او اکرم آرائیں کے مطابق اتوار کی صبح اسٹیل ٹاؤن میں پیپری فلٹر پلانٹ کے قریب نالے سے 17 سالہ لڑکی کی دو تین دن پرانی لاش ملی ہے۔لاش کافی مسخ ہو چکی ہے تاہم ملیر فلٹر پلانٹ اچار گوٹھ کے رہائشی محنت کش غوث محمد نے اسے پہنے ہوئے کپڑوں کی مدد سے شناخت کرلیا۔
یہ لڑکی 4 جنوری کی سہ پہر 3 بجے اپنی بہن اور بھائیوں سے لڑائی کرکے گھر سے ناراض ہو کرچلی گئی تھی۔لڑکی کے والد غوث محمد نے 4 جنوری کو ہی اسٹیل ٹاؤن تھانے میں مقدمہ درج درج کیا گیاتھا۔
پولیس کے مطابق لاش پر بظاہر کوئی نشان دکھائی نہیں دیا تاہم وجۂ موت پوسٹ مارٹم کے بعد سامنے آئے گی۔ایدھی فاؤنڈیشن کے ترجمان کے مطابق لڑکی کی لاش جناح اسپتال منتقل کردی گئی ہے۔