حکام کے مطابق فائر بریگیڈ کے 2 فائر ٹینڈرزکی مدد سے آگ پرقابو پا لیا گیا ہے۔فائل فوٹو
حکام کے مطابق فائر بریگیڈ کے 2 فائر ٹینڈرزکی مدد سے آگ پرقابو پا لیا گیا ہے۔فائل فوٹو

لیاقت آباد میں رہائشی فلیٹ میں آگ لگنے سے خاتون اور بچہ جھلس گئے

کراچی کے علاقے لیاقت آباد نمبر4 میں واقع ایک رہائشی فلیٹ میں آگ لگنے سے خاتون اور بچہ جھلس گئے۔

فائربریگیڈ حکام کے مطابق لیاقت آباد میں رہائشی عمارت کی چوتھی منزل پر واقع فلیٹ میں آگ لگ گئی۔آگ سے جھلس کر خاتون اور بچہ زخمی ہوئے جنہیں سول اسپتال کے برنس وارڈ منتقل کردیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق فائر بریگیڈ کے 2 فائر ٹینڈرزکی مدد سے آگ پرقابو پا لیا گیا ہے تاہم اب تک آگ لگنے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی۔