شنگھائی:دو روز قبل چین کے علاقے مینیوان میں آنے والے زلزلے کے سبب دیوار چین کا کچھ حصہ گرگیا۔
تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ چین کے شمال مغرب میں شنگھائی صوبے میں دیوار چین کے گرنے والے حصے کا حجم تقریبا 2 میٹر ہے۔ زلزلے کا مرکزاس مقام سے 114 کلو میٹرکی دوری پر تھا۔
زلزلے کی پیمائش سے متعلق چینی مرکز (CENC) کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 6.9 تھی۔ذرائع کے مطابق حکام نے جائے وقوع کے گرد علاقے کو بند کر دیا اور دیوارکی مرمت کا کام جاری ہے۔