کراچی:ایم کیو ایم پاکستان نے سندھ کے نئے بلدیاتی قانون کو متنازع قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا ۔
ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما ؤں نےپریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ایک سازش کے تحت کراچی کی آبادی کو کم ظاہر کیا گیا، پیپلزپارٹی نےکراچی پر قبضے کی کوشش ، پیپلزپارٹی کے ہر دور میں کراچی محرومیوں کا شکار رہا، ہم متنازع بل کو عدالت میں چیلنج کریں گے ۔
کنور نوید جمیل نے کہا کہ سندھ حکومت نےحلقہ بندیاں سیاسی مفاد کیلئے کیں ،کہیں کم آبادی کو ٹاؤن بنا دیا گیا تو کہیں زیادہ آبادی کو یو سی بنایا گیا ،ایک جگہ پر ٹاؤن کا نام لسانی بنیاد پررکھا گیا ہے ، اس معاملے پر تعصبیت کا مظاہرہ کیا گیا ہے ، اس میں نہ کوئی نقشہ ہے اورنہ ہی آبادی کا ذکر ہے ، پیپلز پارٹی عوام کے دل جیتنے کی بجائے سازشیں کرتی ہے ۔
کنور نوید جمیل نے کہا کہ متنازعہ بلدیایت قانون کو عدالت میں چیلنج کرنے سمیت ہر سطح پرمقابلہ کریں گے ۔