دانش کنیریا پر نگلش کاؤنٹی کلب نے عمر بھر کے لیے پابندی لگائی ہے۔فائل فوٹو
 دانش کنیریا پر نگلش کاؤنٹی کلب نے عمر بھر کے لیے پابندی لگائی ہے۔فائل فوٹو

دانش کنیریا کی کرکٹ کھیلنے کی اجازت دینے کی درخواست مسترد

کراچی:سندھ ہائی کورٹ نے سابق کرکٹردانش کنیریا کی لیگ کرکٹ اورڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کی اجازت سے متعلق درخواست مسترد کردی۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق بالر دانش کنیریا کی سندھ ہائی کورٹ میں ڈومیسٹک اور لیگ کرکٹ کھیلنے کی اجازت سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے سابق کرکٹر دانش کنیریا کی درخواست مسترد کردی۔

چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ احمد علی شیخ کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے فیصلہ سنایا۔اسد افتخار ایڈووکیٹ نے مؤقف اختیارکیا کہ دانش کنیریا کی پاکستان کرکٹ بورٹ (پی سی بی) بحالی پروگرام میں شامل ہونے کی اجازت دی جائے۔

پی سی بی کے وکیل نے کہا کہ دانش کنیریا پر نگلش کاؤنٹی کلب نے عمر بھرکے لیے پابندی لگائی ہے اوردانش کنیریا کی برطانوی عدالت نے بھی اپیل مسترد کی تھی کیونکہ ان پراسپاٹ فکسنگ کا الزام ہے۔