لتا منگیشکر نے 1942 میں 13 سال کی عمرمیں کیریئرکاآغازکیا، انہیں "سروں کی ملکہ"بھی کہاجاتاتھا۔فائل فوٹو
لتا منگیشکر نے 1942 میں 13 سال کی عمرمیں کیریئرکاآغازکیا، انہیں "سروں کی ملکہ"بھی کہاجاتاتھا۔فائل فوٹو

لتا منگیشکرکی طبیعت میں کوئی بہتری نہیں آئی

ممبئی:کورونا سے متاثر ہونے والی لیجنڈری گلوکارہ لتا منگیشکر کے ڈاکٹرزنے دعاؤں کی اپیل کردی ۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق 92 سالہ لیجنڈری کلوگارہ گزشتہ ہفتے سے ممبئی کے بریچ کینڈی ہسپتال کے انتہائی نگہداشت وارڈ میں زیر علاج ہیں۔ہفتے کے روز اُن کے معالج نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ لتا منگیشکرکی طبیعت میں کوئی بہتری نہیں ،اس لیے انہیں آئی سی یو میں ڈاکٹرز کی زیر نگرانی رکھا ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم دیکھواورانتظارکرو کی پالیسی پرعمل کرتے ہوئے اُن کی صحت یابی کے لیے دعا کررہے ہیں۔ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ لتا منگیشکرکو کورونا کے ساتھ نمونیا کی تشخیص بھی ہوئی ہے، عمر اورصحت کی وجہ سے انہیں آئی سی یو میں رکھنا بہت ضروری ہے۔