20 سالہ خاتون کی شناخت کورٹنی آئرلینڈ اینزورتھ کے نام سے ہوئی۔فائل فوٹو
20 سالہ خاتون کی شناخت کورٹنی آئرلینڈ اینزورتھ کے نام سے ہوئی۔فائل فوٹو

انسٹاگرام پر 30 جعلی اکاؤنٹس بنانے والی برطانوی خاتون گرفتار

لندن: سابق بوائے فرینڈ کو جیل کی سلاخوں کے پیچھے بھیجنے کے لیے انسٹاگرام پر30 جعلی اکاؤنٹس بنانے والی خاتون کو پولیس حکام نے گرفتار کرلیا۔20 سالہ خاتون کی شناخت کورٹنی آئرلینڈ اینزورتھ کے نام سے ہوئی۔

کورٹنی پولیس کے سامنے 10 بار اپنے سابق بوائے فرینڈ مسٹر جولی پر چھُری سے وار کرنے کا الزام عائد کرچکی ہیں۔انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ وہ میرا پیچھا اور ہراساں کرتا ہے، جس پر مسٹر جولی 6 بار گرفتار ہوئے اورانہیں 81 گھنٹے حراست میں گزارنے پڑے۔ ان پر حملے کا الزام بھی عائد ہوا اور ملازمت سے برطرفی کا سامنا بھی کرنا پڑا۔ تاہم 5 مہینے کے مسلسل دھوکے بازی پر مبنی بیانات کا پول کورٹنی آئرلینڈ کے درجنوں جعلی اکاؤنٹس سے کھُل گیا اور خاتون کو حراست میں لے لیا گیا۔

تفتیش پر خاتون نے اعتراف کیا کہ جولی ان سے رابطہ رکھنا چاہتا تھا جس پر انہوں نے اسے پھنسانے کے لیے یہ سارا کھیل رچایا تھا۔