کراچی :کورونا کی پانچویں لہرنے شہر قائد میں پنجے گاڑھ لیے ، کراچی میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 40.13 فیصد تک پہنچی ، دو ہزار 902 کیسز رپورٹ ہوئے ۔
شہر قائد میں اب تک اومی کرون کے 430 کیسز کی تصدیق ہو چکی ہے ۔ دوسری جانب ملک بھر میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 9 فیصد سے زیادہ ہو چکی ہے جبکہ مزید 8 افراد جاں بحق ہو گئے ۔