جہازکو دوسری کوشش میں نکالنے کے بعد برتھ پر لگا دیا گیا ہے۔فائل فوٹو
جہازکو دوسری کوشش میں نکالنے کے بعد برتھ پر لگا دیا گیا ہے۔فائل فوٹو

کراچی بندرگاہ پر پھنسا لائیبرین جہاز نکال لیاگیا

کراچی:کراچی پورٹ پر پھنسے جہاز ’’ایملی 2 ‘‘ کو ریت سے نکال لیا گیا۔

پورٹ ذرائع کے مطابق کنٹینر شپ جمعرات کو بندرگاہ کے چینل میں پھنس گیا تھا اورگزشتہ روزاس کو نکالنے کے لیے کی جانے والی پہلی کوشش ناکام ہوگئی تھی۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ کنٹینر شپ جہاز کو نکالنے کے لیے کے 3 ٹگس پہنچے تھے تاہم ہائی ٹائیڈ کے دوران 3 ٹگس جہاز کو نہ نکال سکے اور پہلی کوشش ناکام ہوگئی۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ رات جہازکونکالنےکی دوبارہ کوشش کی گئی، جہازکو دوسری کوشش میں نکالنے کے بعد برتھ پر لگا دیا گیا ہے۔ دوسری جانب جہاز نکالنے کے آپریشن کی ویڈیو بھی سامنے آگئی ہے۔