گروپ بی میں پاکستان ، روایتی حریف بھارت ، بنگلہ دیش اور جنوبی افریقہ شامل ہیں۔فائل فوٹو
گروپ بی میں پاکستان ، روایتی حریف بھارت ، بنگلہ دیش اور جنوبی افریقہ شامل ہیں۔فائل فوٹو

ٹی 20 ورلڈ کپ 2022 کا اعلان۔ پاکستان اوربھارت پھر آمنے سامنے

دبئی:انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی) نے ٹی 20 ورلڈ کپ 2022 کا اعلان کردیا ، پاکستان اپنا پہلا میچ بھارت کے خلاف 23 اکتوبرکو کھیلے گا۔

آئی  سی سی کے مطابق ٹی 20 ورلڈ کپ 2022 آسٹریلیا کے 7 شہروں میں 16 اکتوبر سے 13 نومبر تک کھیلا جائے گا ۔ آئی سی سی کے جاری کردہ شیڈول کے مطابق پاکستان اور بھارت ایک ہی گروپ میں ہیں اوردونوں ٹیمیں 23 اکتوبر کو میلبرن  کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا۔

ٹی 20 ورلڈ کپ 2022 میں مجموعی طورپر16 ٹیمیں شامل ہے ۔کوالیفائنگ راؤنڈ 16 اکتوبر سے 21 اکتوبر تک کھیلا جائے گا۔ سپر 12 راؤنڈ میں آنے والی ٹیموں کو دو گروہوں میں تقسیم کیا جائے گا۔

گروپ اے میں دفاعی چیمپئن آسٹریلیا ، انگلینڈ ، نیوزی لینڈ اورافغانستان شامل ہیں جبکہ کوالیفائنگ راؤنڈ جیتنے والی دو ٹیمیں شامل ہوں گی ۔

گروپ بی میں  پاکستان ، روایتی حریف بھارت ، بنگلہ دیش اور جنوبی افریقہ شامل ہیں،اس گروپ میں بھی  کوالیفائنگ راؤنڈ جیتنے والی دو ٹیمیں بھی شامل ہوں گی ۔

پاکستانی ٹیم 23 اکتوبر کو بھارت کیخلاف پہلا،3 نومبر کو جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرا اور6 نومبرکو بنگلہ دیش کے خلاف چوتھا میچ کھیلے گی ۔ایونٹ کا فائنل 13 نومبر کو میلبرن میں کھیلا جائے گا۔