ویسٹ انڈیز:پاکستان نے اپنے آخری گروپ میچ میں پاپوا نیو گنی کو نو وکٹوں سے شکست دیدی۔
پاکستان نے 51 رنز کا ہدف 12ویں اوور میں پورا کرلیا۔پاکستان کی جانب سے عباس علی 27 اور حسیب اللہ خان 18 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔اوپننگ بلے باز محمد شہزاد بغیرکوئی رنز بنائے آؤٹ ہوئے۔
قبل ازین پاپوا نیو گنی کی ٹیم 23ویں اوور میں 50 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی تھی۔پاپوا نیوگنی کا صرف ایک کھلاڑی ڈبل فگرز میں داخل ہوسکا،پاپوانیوگنی کےچار کھلاڑی بغیر رنز بنائے آؤٹ ہوئے۔
پاکستان کی جانب سے محمد شہزد نے پانچ اوراحمد خان نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔شاندار کارکردگی پر محمد شہزاد مین آف دی میچ قرار دیے گئے۔