ذبیح مجاہد کے ہاتھوں امریکی شہری کا قبول اسلام

کرسٹو فر کو طالبان ترجمان نے کلمہ شہادت پڑھایا-محمد عیسیٰ نام رکھ لیا۔

               
January 24, 2022 · |, اہم خبریں, بام دنیا
کرسٹو فر طویل عرصے سے افغانستان میں سرگرم تھا۔فائل فوٹو

کرسٹو فر طویل عرصے سے افغانستان میں سرگرم تھا۔فائل فوٹو

کابل:افغانستان میں طویل عرصے سے سرگرم امریکی شہری نے طالبان ترجمان ذبیح مجاہد کے ہاتھوں اسلام قبول کرلیا۔افغانستان کی سرکاری خبررساں ایجنسی کی جانب سے ایک وڈیو جاری کی گئی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ طالبان کے ترجمان وافغانستان کے نائب وزیر اطلاعات ذبیح اللہ مجاہد برطانوی شہری کرسٹو فرکو کلمہ شہادت پڑھا کر مشرف بہ اسلام کررہے ہیں۔

خبررساں ایجنسی کے مطابق کرسٹو فر طویل عرصے سے افغانستان میں سرگرم تھا، مسلمان ہونے کے بعد ذبیح مجاہد اوردیگرحکام نے انہیں گلے لگاکر مبارکباد پیش کیا۔ذبیح اللہ مجاہد نے بتایا کہ امریکی شہری کا اسلامی نام محمد عیسیٰ رکھا گیا ہے۔