اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان کے مشیر احتساب شہزاد اکبرنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا۔اس سے قبل یہ خبریں میڈیا میں گردش کر رہی تھیں کہ وزیراعظم عمران خان اپنے مشیر شہزاد اکبر سے ناراض ہیں۔
مشیر احتساب شہزاد اکبر نے ٹویٹ کرکے اپنے استعفیٰ سے آگاہ کیا۔ انھوں نے بتایا کہ بطورمشیر احتساب وزیراعظم کو استعفیٰ جمع کروادیا ۔انھوں نے امید ظاہرکی کہ پاکستان تحریک انصاف کے منشورکے مطابق وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں احتساب کا عمل جاری رہے گا۔
I have tendered my resignation today to PM as Advisor. I sincerely hope the process of accountability continues under leadership of PM IK as per PTI’s manifesto. I will remain associated with party n keep contributing as member of legal fraternity.
— Mirza Shahzad Akbar (@ShazadAkbar) January 24, 2022
انھوں نے مزید بتایا کہ وہ پاکستان تحریک انصاف کا حصہ رہیں گے اور قانون محاذ پر پاکستان تحریک انصاف کی معاونت جاری رکھیں گے۔
اب دیکھنا یہ ہے کہ وزیر اعظم ان کا استعفیٰ منظور کرتے ہیں یا نہیں،تاہم چند روز قبل دعوی کیا گیا تھا کہ وزیر اعظم شہزاد اکبرکی کارکردگی سے خوش نہیں اورانہیں استعفیٰ دینے کا کہہ دیا گیا ہے۔