ٹھٹھہ: کیٹی بندر میں کشتیاں ڈوبنے والے افسوسناک واقعے میں مزید چار ماہی گیروں کی لاشیں برآمد کرلی گئی جبکہ 5 کی تلاش تاحال جاری ہے۔
کیٹی بندر میں کشتیاں ڈوبنے والے افسوسناک واقعے میں مزید چار ماہی گیروں کی لاشیں برآمد کرلی گئی جبکہ 5 کی تلاش تاحال جاری ہے ریسکیو ٹیموں نےترشیئن کریک سے مزید چارلاشیں برآمد کرلی ہیں ۔
ڈاکٹر کاشف کے مطابق برآمد ہونے والے لاشوں کی شناخت غلام ملاح، سلیم بنگالی زاھد حسین پٹھان اورامین ملاح کے نام سے ہوئی ہے ضروری کارروائی کے بعد لاشیں ورثا کے حوالے کر دی گئی ہیں۔ اسی طرح اس افسوسناک واقعے میں اموات کی تعداد 7 ہوگئی ہے جبکہ باقی 5 ماہی گیروں کی تلاش پانچویں روز بھی جاری ہے لاپتہ ماہی گیروں کے ورثاء سخت پریشانی سے دوچار ہیں۔
واضح رہے کہ کیٹی بندر کےسمندری حدود میں مچھلی کے شکار کے لیے گئے ہوے بدنصیب ماہی گیروں کی دو کشتیاں تیز ہواؤں کے باعث ڈوب گئی تھی اور مجموعی طورپر46 ماہی گیرڈوب گےی جن میں سے 34 ماہی گیروں کو ریسکیو کرلیا گیا تھا، جبکہ آج مزید چارلاشیں برآمد ہونے کے بدب مجموعی طورپر7 لاشیں برآمد ہو چکی ہیں باقی5 ماہی گیروں کی تلاش کے لیے پاک نیوی ایدھی فاؤنڈیشن اور مقامی غوطہ خوروں کی جانب سے تشکیل دیئے گئے ٹیموں کی جانب سے ریسکیو اینڈ سرچآپریشن جاری ہے۔