لندن میں بھارتی ہائی کمیشن پر سکھوں کا مظاہرہ-ترنگا نذرآتش

کشمیریوں کے ساتھ ساتھ سکھوں نے بھی بھاری یوم جمہوریہ کو یوم سیاہ کے طورپرمنایا۔

               
January 27, 2022 · |, اہم خبریں, بام دنیا
مظاہرین نے بھارتی جھنڈے اور آئین کی کاپیاں بھی نذرآتش کردیں۔فائل فوٹو

مظاہرین نے بھارتی جھنڈے اور آئین کی کاپیاں بھی نذرآتش کردیں۔فائل فوٹو

لندن :بھارتی یوم جمہوریہ پر برطانوی دارالحکومت لندن میں سکھوں نے بھارتی ہائی کمیشن کے باہر مظاہرہ کیا۔اس موقع پر سکھ مظاہرین نے بھارتی جھنڈے اور آئین کی کاپیاں بھی نذرآتش کردیں۔

کشمیریوں کے ساتھ ساتھ سکھوں نے بھی بھاری یوم جمہوریہ کو یوم سیاہ کے طورپرمنایا۔ مظاہرے میں شریک افراد نے مودی سرکار بھارتی ریاستی دہشت گردی کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کی۔

سکھ رہنماؤں کا کہنا تھا کہ غاصب بھارت دنیا کی بڑی جمہوریت کہلانے کے لائق نہیں۔ بھارت سے آزادی کی تحریک جاری رکھیں گے۔