رقم کلیجی کا ٹھیلہ لگانے والے کو ملی۔ تاجرنے ایمانداری کے اعزاز کے اعتراف میں یوسف 50ہزار روپے سے نواز دیا (فائل فوٹو)
رقم کلیجی کا ٹھیلہ لگانے والے کو ملی۔ تاجرنے ایمانداری کے اعزاز کے اعتراف میں یوسف 50ہزار روپے سے نواز دیا (فائل فوٹو)

کراچی میں کل سے گرمی بڑھنے کی پیش گوئی

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی شہرمیں کل سے درجہ حرارت میں اضافہ اورموسم گرم رہنے کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں شدید سردی کے بعد اب گرمی میں اضافے کی پیشگوئی کردی گئی ہے، محکمہ موسمیات کے چیف میٹرولوجسٹ کراچی سردارسرفراز کا کہنا ہے کہ شہر میں اگلے دوہفتے تک سردی کے کسی سسٹم کا امکان نہیں ہے، بلکہ کل سے کراچی میں درجہ حرارت میں اضافہ متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہرکے صبح وشام کے درجہ حرارت میں گزشتہ دنوں کے مقابلے میں اضافہ ریکارڈ ہوسکتا ہے، اورکراچی میں کم سے کم پارہ 18 ڈگری اور زیادہ سے زیادہ 27 ڈگری تک بڑھنے کا امکان ہے، تاہم اگلے 3 روز کے دوران شہر کا مطلع دن میں صاف، رات میں سرد جبکہ صبح کے وقت دھند چھانے کی توقع ہے،اگلے کئی روز تک سمندر کی جنوب مغربی ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔