آڈٹ مکمل ہونے پر رپورٹ متعقلہ عدالت میں جمع کرواٸی جائے۔فائل فوٹو
آڈٹ مکمل ہونے پر رپورٹ متعقلہ عدالت میں جمع کرواٸی جائے۔فائل فوٹو

چیف جسٹس عمرعطا بندیال نے عہدے کا حلف اٹھا لیا

اسلام آباد:چیف جسٹس عمرعطا بندیال نے عہدے کا حلف اٹھا لیا جس کے بعد وہ ملک کے 28 ویں چیف جسٹس بن گئے ۔

ایوان صدر میں چیف جسٹس آف پاکستان کی تقریب حلف برداری منعقد ہوئی جس میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے جسٹس عمرعطا بندیال سے چیف جسٹس آف پاکستان کے عہدے کا حلف لیا۔تقریب میں وزیراعظم عمران خان، وفاقی وزرا اور سپریم کورٹ کے ججز کے علاوہ مسلح افواج کے سربراہان اور وکلاء سمیت اہم شخصیات نے بھی شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس عمرعطا بندیال نے17 ستمبر 1958 کو لاہور میں پیدا ہوئے،انہوں نے اپنی ابتدائی تعلیم راولپنڈی اورکوہاٹ سے حاصل کی اس کے بعد وہ امریکہ چلے گئے جہاں انہوں نے کولمبیا یونیورسٹی سے معاشیات میں بی اے کیا،عمرعطا بندیال نے اپنی قانون کی ڈگری برطانیہ کی کیمبرج یونیورسٹی سے حاصل کی ۔

چیف جسٹس عمر عطا بندیال 1983 میں وکالت کے شعبے سے منسلک ہوئے،2004 میں لاہور ہائیکورٹ کے جج تعینات ہوئے تاہم 2007 میں پی سی اوکے تحت حلف اٹھانے سے انکارکردیا،2014 میں جسٹس عمر عطا بندیال سپریم کورٹ میں جج تعینات ہوئے۔