کراچی میں ایک اور9 منزلہ عمارت کے خلاف کارروائی کا حکم

کراچی:سندھ ہائیکورٹ نے گارڈن ویسٹ میں 9 منزلہ عمارت کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا ۔

نجی ٹی وی کے مطابق سندھ ہائیکورٹ نے گارڈن ویسٹ کی 9 منزلہ عمارت الجنت رائل ریزیڈنسی کے خلاف کارروائی کا حکم دیا ، عدالت نے کہا کہ عمارت میں مزید تعمیرات نہ ہونے دی جائیں ، اگر عمارت غیر قانونی ہے تو ڈی جی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی ( ایس بی سی اے ) فوری کارروائی کریں ۔ 9 منزلہ عمارت کے خلاف کارروائی کرکے 45 دن میں رپورٹ پیش کی جائے ۔

عدالت نے سب رجسٹرار کو عمارت کی لیز ، سب لیز سے بھی روک دیا گیا جبکہ عمارت کو بجلی ، پانی اور گیس کے کنکشن بھی فراہم نہ کرنے کا حکم صادر کیا ۔عدالت نے ملوث بلڈرزاورافسران کے خلاف بھی کارروائی کا حکم جاری کیا۔

سندھ ہائیکورت میں گلشن اقبال کے رفاہی پلاٹس پر تعمیرات کے خلاف کیس کی بھی سماعت ہوئی ، عدالت نے استفسار کیا کہ رفاہی پلاٹس کی کیسے بولی لگائی جا سکتی ہے ، آر ون اور ایس تی ون پلاٹس نمبرز ؟ ، بات سمجھ نہیں آرہی ۔ عدالت نے درخواست کے قابل سماعت ہونے پر دلائل طلب کرلیے۔