کراچی: شہرقائد کے مختلف علاقوں میں صبح سویرے بوندا باندی اور تیز بارش ہوئی جس سے موسم خوش گوار ہو گیا۔
کراچی میں نارتھ کراچی، نیو کراچی، یو پی موڑ، ناگن چورنگی، آئی آئی چندریگر روڈ اور اطراف، شاہراہ فیصل، پرانی سبزی منڈی، پی ای سی ایچ سوسائٹی، بہادر آباد، شہید ملت، گلشنِ اقبال،اورنگی ٹائون سمیت مختلف علاقوں میں تیز بارش اور بوندا باندی کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔
بارش کے بعد کئی علاقوں میں پانی جمع ہو گیا جبکہ بارش کے باعث شہرکی مختلف سڑکوں پر پھسلن سے درجنوں موٹر سائیکل سوار زخمی ہو گئے۔
چیف میٹرو لوجسٹ سردار سرفرازکے مطابق کمزور مغربی ہواؤں کی لہر ملک کے بالائی اور جنوب مشرقی بلوچستان اور سندھ سے گزر رہی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ مغربی ہواؤں کے زیرِاثرکراچی میں بادل ہیں، جن کے باعث شہر میں آج دوپہر تک بوندا باندی اور ہلکی بارش وقفے وقفے سے جاری رہ سکتی ہے۔