لاہور:عدالت نے شوگر اسکینڈل کیس میں 10فروری کو شہباز شریف کو کمرہ عدالت میں پیش ہونے کا سمن جاری کردیا۔
ترجمان ایف آئی اےکے مطابق ایف آئی اے کی 3 رکنی ٹیم شہباز شریف کی رہائشگاہ پہنچی، ایف آئی اے حکام شہباز شریف کے گھر منی لانڈرنگ اور شوگر ملز کیس میں عدالتی سمن وصول کروانے پہنچے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ عدالت میں شہباز شریف کیخلاف منی لانڈرنگ اور شوگر ملز کیسز زیر سماعت ہیں۔
ترجمان کا بتانا ہے کہ شہبازشریف کو شوگر اسکینڈل میں خصوصی عدالت لاہور سے طلبی کا نوٹس موصول ہوا ہے۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق کورونا کے باعث شہباز شریف کی عدالت سے حاضری سے استثنا کی درخواست خارج کردی گئی ہے۔
ترجمان ایف آئی اے کا یہ بھی بتانا ہے کہ شہبازشریف کو4500صفحات پرمشتمل چالان کی کاپیاں دی جائیں گی۔