31 دسمبر2022 کے بعد تمام پرانے ڈیزائن والے کرنسی نوٹ تبدیل نہیں کیے جائیں گے ۔فائل فوٹو
31 دسمبر2022 کے بعد تمام پرانے ڈیزائن والے کرنسی نوٹ تبدیل نہیں کیے جائیں گے ۔فائل فوٹو

پرانے ڈیزائن کے نوٹ تبدیل کرانے کی تاریخ میں توسیع کا اعلامیہ جاری

کراچی:اسٹیٹ بینک نے پرانے ڈیزائن کےمنسوخ شدہ نوٹ تبدیل کرانے کی تاریخ 31 دسمبر2022تک بڑھا دی ہے۔

اسٹیٹ بینک کے سرکلرکے مطابق پرانےڈیزائن کے 10،50،100اور 1000کےنوٹ 31 دسمبر2022تک تبدیل کرائے جاسکتے ہیں۔

شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ  دس پچاس سو اور ہزا ر روپے والے پرانے ڈیزائن کے کرنسی نوٹ ہیں تو فوری تبدیل کروا لیں کیونکہ 31 دسمبر2022 کے بعد تمام پرانے ڈیزائن والے کرنسی نوٹ تبدیل نہیں کیے جائیں گے ۔

واضح رہے کہ  وفاقی کابینہ نے دسمبر 2021 میں  پرانے ڈیزائن والے کرنسی نوٹوں کی تبدیلی کیلئے ڈیڈلائن میں توسیع  سے متعلق  وزارت خزانہ کی جانب سے بھجوائی جانے والی سمری کی منظوری دی تھی ۔