پشاور زلمی دو میچز جیت کر پانچویں پوزیشن پر ہے ۔فائل فوٹو
پشاور زلمی دو میچز جیت کر پانچویں پوزیشن پر ہے ۔فائل فوٹو

ملتان سلطانز اور پشاور زلمی آج لاہور میں ٹکرائیں گے

لاہور:پی ایس ایل سیزن 7 کا رنگا رنگ میلہ لاہور میں آج سے شروع ہو رہا ہے جہاں ملتان سلطانز اور پشاور زلمی کے مابین میچ شام ساڑھے 7 بجے کھیلا جائے گا۔

ملتان سلطانز ایونٹ کی ناقابل شکست ٹیم ہے جو اب تک 5 میچز کھیل کر پانچوں میں فاتح قرار پائی ہے  جبکہ لاہور قلندرز پانچ میچز کھیل کر دو میں شکست اور تین میں فتح کا مزہ چکھ چکی ہے ۔

ایونٹ میں شامل تمام ٹیمیں پانچ ، پانچ میچز کھیل چک ہیں ، پوائنٹس ٹیبل پر ملتان سلطانز پانچوں میچوں میں  فتح سمیٹ کر پہلے، اسلام آباد یونائیٹڈ  تین میچز میں فتح حاصل کرکے دوسرے،لاہورقلندرز تین میچز جیت کر تیسرے ، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز دو میچ جیت کر چوتھے جبکہ پشاور زلمی دو میچز جیت کر پانچویں پوزیشن پر ہے ۔کراچی کنگز پانچوں میچز میں شکست کھا کر پوائنٹس ٹیبل پر چھٹے نمبر پر ہے ۔