فائل فوٹو
اسلام آباد:نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے ملک بھر سے ویکسی نیشن کے علاوہ تمام کورونا پابندیاں ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔
وفاقی وزیر اسد عمر نے نیوز بریفنگ میں کہا کہ ہماری آبادی کی 70 فیصد ویکسی نیشن ہو چکی ہے ، کورونا کی جتنی بھی پابندیاں لگائی گئی تھیں تمام ختم کی جا رہی ہیں،پاکستان میں کورونا وبا کا پھیلاؤ کم ہے ،اب ہمیں کورونا وبا سے نکل کر معمول کی زندگی کی طرف جانا ہے ۔
وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ مذہبی اور سماجی تقریبات سمیت ہوٹلوں ، دفتروں سمیت ہر جگہ سے تمام پابندیاں ختم کردی گئی ہیں صرف اور صرف ویکسی نیشن کی پابندی برقرار رہے گی کہ ویکسی نیشن نہ کرانے والے افراد سے متعلق سفری پابندیاں برقرار رہیں گی ۔