لاہور ٹیسٹ کے چوتھے دن آسٹریلیا نے اپنی دوسری اننگز227 رنز3 کھلاڑی آؤٹ پرڈیکلیئرکردی اور پاکستان کو ٹیسٹ میچ جیتنے کیلیے 351 رنزکا ہدف دیدیا۔
ٹیسٹ میچ کے چوتھے دن کھیل کے پہلے سیشن میں اس وقت دلچسپ صورتحال پیدا ہوئی مہمان ٹیم کے ان فارم اوپنر عثمان خواجہ نسیم شاہ کی گیند پر بولڈ ہوئے تاہم امپائر نے اووراسٹیپنگ پرنو بال قرار دی اور یوں عثمان خواجہ ناٹ آؤٹ قرار پائے۔
اس صورتحال کے کچھ دیربعد ہی شاہین شاہ نے نصف سینچری مکمل کرنے والے ڈیوڈ وارنرکو51 رنز پربولڈ کیا۔
مہمان ٹیم کی دوسری وکٹ لیوشین کی تھی وہ 36 رنز بنا سکے جبکہ تیسری وکٹ اسمتھ کی تھی وہ 17 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
مہمان ٹیم کا دوسری اننگز کا اسکور227 رنز پر پہنچا تو کپتان پیٹ کمنزنے اننگز ڈیکلیئرکرنے کا اعلان کیا اور یوں پاکستان کو جیت کیلئے 351 رنز کا ہدف ملا۔
میچ میں اب سے کچھ دیر پہلے تک پاکستان نے اپنی دوسری اننگز میں بغیر کسی وکٹ کے نقصان کے 62 رنز بنا لیے ہیں۔ جیت کیلیےمزید 278رنز کی ضرورت ہے۔