اسلام آباد:بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن، پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کی سینیٹر ثانیہ نشتر اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپرجاری کیے گئے بیان میں ثانیہ نشتر نے مستعفی ہونے کی تصدیق کردی ہے۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ میں نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔
I have conveyed my resignation as Chairperson BISP. It has been a great privilege to serve the disadvantaged, whose lives I have always aspired to touch. Thank you @ImranKhanPTI for giving me the opportunity. It was an honor to serve the country under your leadership.
— Senator Dr Sania Nishtar (@SaniaNishtar) April 11, 2022
ثانیہ نشتر کا مزید کہنا ہے کہ پسماندہ لوگوں کی خدمت کرنا میرے لیے ایک بہت بڑا اعزاز رہا ہے۔انہوں نے سابق وزیرِ اعظم عمران خان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے آپ نے مجھے اس خدمت کا موقع دیا۔