قانون ساز اسمبلی کا اجلاس 18اپریل کی صبح 10:30بجے مظفرآباد میں طلب کیا گیا ہے۔فائل فوٹو
قانون ساز اسمبلی کا اجلاس 18اپریل کی صبح 10:30بجے مظفرآباد میں طلب کیا گیا ہے۔فائل فوٹو

عدالت نے آزاد کشمیر کے وزیراعظم کا انتخاب روک دیا

مظفرآباد: آزاد کشمیرعدالت نے وزیراعظم کے انتخاب کی کارروائی کالعدم قرار دیتے ہوئے قائد ایوان کا انتخاب پیر تک روک دیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق آزاد کشمیرکی عدالت عالیہ کے جسٹس شاہد بہار اور جسٹس سردار اعجاز نے قائد ایوان سے متعلق درخواست پرفیصلہ سناتے ہوئے اسپیکرآزاد کشمیرکے اقدامات کو غلط قرار دے دیا اور وزیراعظم آزاد کشمیرکا انتخاب کالعدم قرار دے دیا۔

عدالت نے آزاد کشمیراسمبلی کے قائد ایوان کا انتخاب پیر تک روکنے کا حکم جاری کر دیا اوراسپیکر کا آج کے روز کا قاعدہ معطل کرکے وزیراعظم کے انتخاب کی کارروائی کالعدم قرار دے دی۔

قبل ازیں آج وزیراعظم آزاد کشمیر کے انتخاب کا شیڈول جاری کیا گیاتھا، شیڈول کے مطابق آج ہی ساڑھے 4بجے قائد ایوان کیلئے ووٹنگ ہونا تھی لیکن آزاد کشمیر ہائیکورٹ کے 2رکنی بینچ نے اسپیکراسمبلی کی آج کی کارروائی کو کالعدم قرار دیتے ہوئے حکم جاری کرتے ہوئے قائد ایوان کا انتخاب پیرتک روک دیا ہے ۔