زخمی ہونے والے13 افراد کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔فائل فوٹو
زخمی ہونے والے13 افراد کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔فائل فوٹو

کابل کے اسکول میں دھماکے۔6 افراد جاں بحق

کابل:افغان دارالحکومت کابل ایک بار پھردھماکوں سے گونج اٹھا، ایک ہائی اسکول میں 3 دھماکے ہوئے، افسوسناک واقعہ میں6افراد جاں بحق اور13 زخمی ہوگئے۔

غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق کابل میں واقع لڑکوں کے اسکول میں دو دھماکے ہوئے۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ ایک دھماکا ہینڈ گرنیڈ سے کیا گیا۔ زخمی ہونے والے13 افراد کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

سیکیورٹی حکام نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات کا آٖغازکردیا ہے۔