کراچی :قائدآباد کے علاقے لانڈھی اسپتال چورنگی کے قریب کرکٹ بال لگنے پرہونے والے جھگڑے کے دوران مشتعل افراد نے گاڑیوں پر پتھراؤ کیا اور4 موٹرسائیکلوں کو آگ لگا دی۔
کراچی کے علاقے قائدآباد کے علاقے لانڈھی اسپتال چورنگی کے قریب جھگڑے کے دوران مشتعل افراد نے گاڑیوں پر پتھراؤ کیا اور 4 موٹرسائیکلوں کو آگ لگا دی۔ ہنگامہ آرائی کے دوران علاقہ میدان جنگ بن گیا۔ پولیس اور رینجرز موقع پر پہنچ گئی جس پر ہنگامہ آرائی کرنے والے فرار ہوگئے۔ پولیس اوررینجرز نے اسپتال چورنگی اور اطراف کے علاقے میں ناکے لگا کر چیکنگ شروع کردی۔
پولیس کا کہنا ہے اطلاع ملی تھی کہ اسپتال چورنگی پر نائٹ کرکٹ میچ کھیلا جا رہا تھا کہ اس دوران کچھ لوگ وہاں سے گروپ کے صورت میں گزر رہے تھے جن کی بال لگنے پرکرکٹ کھیلنے والوں سے تلخ کلامی اور پھر ہاتھا پائی ہوئی تھی اسی دوران گاڑیوں پر پتھراؤاورجلاؤ گھیراؤ کی اطلاع موصول ہوئی۔
جب پولیس اور رینجرز وہاں پہنچی تو شرپسند عناصر فرارہونے میں کامیاب ہوگئے، واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہیں، جلاؤ گھیراؤ میں ملوث افراد کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔