کراچی: سرجانی ٹاؤن میں چوکیدار کی لاش ملی ہے جسے نامعلوم ملزمان نے تیزدھارآلے سے ذبح کیا ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق سرجانی ٹاؤن کے علاقے بہرام گوٹھ میں پلاٹ پرڈیوٹی کرنے والے چوکیدار کی گلا کٹی لاش برآمد ہوئی، مقتول کے جسم پر بھی تیز دھار آلے کے وار پائے گئے۔
پولیس نے موقع پر پہنچ کرلاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا۔ ایس ایچ او تھانہ سرجانی ٹاؤن حاجی ثنا اللہ نے بتایا کہ مقتول کی شناخت 35 سالہ سبیل خان کے نام سے کی گئی جو اس خالی پلاٹ کا چوکیدارتھا جبکہ اس کے ہمراہ ایاز نامی دوسرا چوکیدار بھی مقیم ہے جسے پولیس نے تفتیش کے لیے حراست میں لے لیا ہے۔