کراچی کے علاقے ڈیفینس فیز6 میں چلتی ہائی روف گاڑی میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، آگ لگنے کے بعد گاڑی کھمبے سے ٹکرا گئی، حادثے کے نتیجے میں ایک مسافر معمولی زخمی ہوا۔
کراچی کےعلاقے ڈیفینس فیز 6 خیابان اتحاد میں چلتی ہائی روف وین میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کے بعد گاڑی کمبے سے ٹکرا گئی، پولیس حکام کے مطابق گاڑی میں چھ افراد سوار تھے جن میں حدید نامی ایک شخص گاڑی ٹکرانے سے معمولی زخمی ہوا جبکہ دیگر مسافر مکمل محفوظ رہے۔
کلفٹن فائر بریگیڈ کی ایک گاڑی کی مدد سے آگ پر قابو پایا گیا، واقعے سے متعلق مزید تحقیقات جاری ہیں۔