کولمبو:سری لنکا میں جاری پرتشدد ہنگاموں میں 5 افراد ہلاک اور400 زخمی ہوگئے۔ مشتعل مظاہرین نے مستعفی وزیراعظم کا گھر نذر آتش کردیا۔ہنگاموں کو روکنے کے لیے ملک بھرمیں کرفیو نافذ کردیا گیا۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق سری لنکا میں سنگین معاشی بحران پرحکومت کیخلاف احتجاج وزیراعظم راجا پاکسے کے استعفے کے بعد بھی جاری ہے۔ سابق وزیراعظم کے حامیوں اورمخالفین کے درمیان جھڑپوں میں 5 افراد ہلاک اور400 زخمی ہوگئے۔
مشتعل مظاہرین نےکرونیگالا شہر میں راجا پاکسےکا آبائی گھر نذر آتش کردیا ۔ کولمبو کے نواحی علاقے میں سابق وزیر اور حکومتی جماعت کے 2 اراکین پارلمینٹ کے گھربھی جلادیے گئے۔
مظاہرین مستعفی وزیراعظم راجا پاکسےکے بھائی اورسری لنکا کے صدرگوتابایا راجا پاکسے سے بھی استعفیٰ دینے کا مطالبہ کر رہے ہیں اوران کے دفتر کے باہر ایک ماہ سے دھرنا دیے بیٹھے ہیں۔