کراچی:شہر قائد کراچی میں آج درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ کو چھوگیا، اس سے زائد جانے کا امکان ہے۔
چیف میٹرولوجسٹ سردارسرفرازکے مطابق ہوا کا زائد دباؤ ملک میں شدید گرمی کی لہرکا باعث بنا ہوا ہے، 16 مئی تک گرمی کی حالیہ لہر برقراررہ سکتی ہے۔
چیف میٹرولوجسٹ ڈاکٹرسردار سرفرازکے مطابق دادو، لاڑکانہ، سکھرمیں پارہ 47 سے 49 ڈگری سینٹی گریڈ تک جاسکتا ہے،جیکب آباد میں درجہ حرارت 50 ڈگری سینٹی گریڈ تک بھی پہنچ سکتا ہے۔