کراچی: اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کی رہائش گاہ پر پولیس کے بعد انسداد تجاوزات فورس نے چھاپہ مارا , پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل دوسری بار بھی گھر پر نہ ملے تو انسداد تجاوزات فورس نے مقدمے میں نامزد حلیم عادل کے ملازم کو حراست میں لے لیا۔
حکام انسداد تجاوزات فورس کا کہنا ہے کہ حلیم عادل نے انسداد تجاوزات کیس میں ضمانت نہیں کرائی۔اس سے پہلے ہفتے کی رات کو بھی پولیس حلیم عادل کے گھر پہنچی تھی اورمقدمے میں ضمانت کے کاغذات دیکھ کر واپس چلی گئی تھی۔
حلیم عادل شیخ نے آصف زرداری پر مخالفانہ کارروائی کا الزام لگا دیا جبکہ تحریک انصاف کے رہنما علی زیدی اور دیگر حلیم عادل شیخ کی رہائش گاہ پہنچ گئے۔علی زیدی نے کہا کہ حکومت گھبراہٹ کا شکار ہے، چھاپے کے خلاف جہاں ہو سکا جائیں گے۔