لگژری اشیا کی درآمد پر قیمتی زرِ مبادلہ خرچ نہیں ہونے دینگے۔فائل فوٹو
لگژری اشیا کی درآمد پر قیمتی زرِ مبادلہ خرچ نہیں ہونے دینگے۔فائل فوٹو

غیر ضروری اورلگژری اشیا کی درآمد پر مکمل پابندی کا فیصلہ

اسلام آباد:ڈالرکو لگام دینے کے لیے وفاقی حکومت نے غیر ضروری اورلگژری اشیا کی درآمد پر مکمل پابندی کا فیصلہ کرلیا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ غیر ضروری و لگژری اشیا کی درآمد پر قیمتی زرِ مبادلہ خرچ نہیں ہونے دینگے، وزارت تجارت اور وزارت خزانہ ایف بی آرکی مشاورت سے ہنگامی طورپریرضروری اورلگژری اشیا کی درآمد پرپابندی کے لیے فہرست تیارکریں۔ ان اشیا میں امپورٹڈ گاڑیاں، کارنیول جیپ، لگژری واٹر بوٹس، امپورٹڈ موبائل فون اورگھڑیاں شامل ہیں۔

درآمدی ٹائرز، بجلی پرچلنے پروالے گھریلو آلات اور پاور جنریشن مشینزکی درآمد پر50 فیصد جبکہ ٹائلزکی درآمد پر ریگولری ڈیوٹی میں 40 فی صد کا امکان ہے۔ 1800 سی سی سے اوپرکی گاڑیوں کی درآمد پر ڈیوٹی میں 100 فیصد اضافہ اور موبائل فونزپر ڈیوٹی دگنی کرنے کا بھی امکان ہے۔