تیسرے کوارٹر میں پاکستان کے علی شان نے پنالٹی کارنرپرگول بنایا۔فائل فوٹو
تیسرے کوارٹر میں پاکستان کے علی شان نے پنالٹی کارنرپرگول بنایا۔فائل فوٹو

 ایشیاکپ۔پریکٹس میچ میں کوریا نے پاکستان کو ہرا دیا

جکارتہ: ایشیاکپ کھیلنےجانے والی پاکستان ہاکی ٹیم کو پریکٹس میچ میں کوریا نے ایک کے مقابلے میں دو گول سے شکست دیدی۔

تفصیلات کے مطابق ہاکی ایشیاکپ کے پہلے پریکٹس میچ میں کوریا کے ہاتھوں پاکستان کو ایک مقابلے دو شکست ہوئی، قومی ٹیم کی جانب سے واحد گول علی شان نے پنالٹی کارنر پر کیا۔

دونوں ٹیموں کے مابین پہلا کوارٹربغیرکسی سے گول کےبرابر رہا جبکہ دوسرے کوارٹر میں کوریا نے دو گول کر کے سبقت حاصل کرلی، تیسرے کوارٹر میں پاکستان کے علی شان نے پنالٹی کارنرپرگیند کو جال میں پھینک کرایک گول کا خسارہ کم کیا، اس میچ میں دونوں ٹیموں نے اپنے پنالٹی کارنرماہرکھلاڑیوں کو ریسٹ کرایا۔

قومی ٹیم اب ہفتے کو عمان کے خلاف اپنا دوسرااورآخری پریکٹس میچ کھیلے گی، ایشیاکپ کا آغاز پیر سے ہوگا، قومی ٹیم بھارت کے خلاف پہلا میچ کھیلے گی۔