کوئٹہ:بلوچستان کے 32 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کے غیر حتمی ،غیر سرکاری نتائج کے مطابق آزاد امیدواروں نے میدان مار لیا ہے ،آزاد امیدواروں نے اب تک 1145 نشستیں حاصل کرلی ہیں ۔
نجی ٹی وی کے مطابق بلوچستان کے عوام نے بلدیاتی انتخابات میں جماعتوں کے بجائے افراد کو ترجیح دی اور غیر حتمی،غیر سرکاری نتائج کے مطابق 1145 آزاد امیدواراب تک کامیاب ہو چکے ہیں جبکہ دوسرے نمبر پر آنے والی جمعیت علمائے اسلام کو 132 ، بلوچستان عوامی پارٹی کو 72 ، پشتونخوا میپ کو 65 ، نیشنل پارٹی کو 38 ، پیپلزپارٹی کو 35 نشستوں پر کامیابی ملی ۔
غیر حتمی،غیرسرکاری نتائج کے مطابق اب تک بی این پی مینگل کے حصے میں20 نشستیں آئیں ۔ پاکستان تحریک انصاف کو 10 جبکہ مسلم لیگ (ن) کو 6 نشستوں پرکامیابی ملی ہے ۔