اسلام آباد: وزیرداخلہ رانا ثنااللہ کا کہنا ہے کہ عدالتی ضمانت ختم ہونے پرقانون کے مطابق فراہم کی گئی سیکیورٹی ہی عمران نیازی کوگرفتار کرلے گی۔
وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ اسلام آباد واپسی پرعمران خان کو خوش آمدید کہتے ہیں ، قانون کے مطابق عمران نیازی کو سیکیورتی فراہم کی جا رہی ہے ۔
نجی ٹی وی کے مطابق رانا ثناء اللہ نے کہا کہ عمران نیازی دو درجن سے زائد مقدمات میں ملزم نامزد ہیں،ان مقدمات میں ہنگامہ آرائی، فتنہ وفساد،افرا تفری پھیلانا شامل ہے ، مقدمات میں وفاق پر مسلح حملوں کے جرائم بھی شامل ہیں ۔
خیال رہے کہ سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان 26 مئی کو اسلام آباد میں جلسے کے بعد بنی گالہ چلے گئے تھے ، پھراس کے بعد وہ پشاور چلے گئے تھے۔